تعلیمی ادارے بند یا کھلے رہیں گے

بڑھتا کورونا: تعلیمی ادارے بند یا کھلے رہیں گے ؟فیصلہ آج ہوجائیگا،شفقت محمود

اسلام آباد ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلائو میں اضافے کے باعث تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا کھلے رہیں گے ؟فیصلہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن(این سی او سی) کے اجلاس میں ہوجائیگا ۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے ، اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم شرکت کریں گے۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے اس ضمن میں کہا کہ کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ابھی صورتحال نومبر اور دسمبر 2020 والی نہیں ہے تاہم انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ کورونا کیسز کی شرح میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر شفقت محمود کے مطابق این سی او سی کے طلب کردہ اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی ایچ او نے بھی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو باقاعدہ خط لکھ کر کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ڈی ایچ او اسلام آباد کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں واضح کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور دفاتر میں کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کے حوالے سے تجاویز بھی دی ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.