ترقی کی سربراہی کے لیے منتخب کرلیا گیا

پاکستان کو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کمیٹی برائے تجارت و ترقی کی سربراہی کے لیے منتخب کرلیا گیا
پاکستان کی قیادت میں سی ٹی ڈی تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے کام کرے گا‘ مشیر برائے تجارت عبد الرزاق دائود

لاہور( این این آئی۔ 05 مارچ2021ء) پاکستان کو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کمیٹی برائے تجارت و ترقی کی سربراہی کے لیے منتخب کرلیا گیا ۔ یہ بات وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق دائود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتائی ۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب سال 2021 کے لیے ہے، یہ کمیٹی 1965 میں ترقی پذیر ممالک کی معاشی ترقی کے لیے بنائی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی قیادت میں سی ٹی ڈی تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے کام کرے گا۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.