ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر

لاہور،عمربڑھا کرکورونا ویکسین لگوانے والے شخص کو انتظامیہ نے پکڑ لیا
عوام اپنی باری کا انتظار کریں، ویکسین وافر مقدارمیں موجود ہےاورمرحلہ وار تمام عمرکےافراد کو لگائی جائےگی، ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر

لاہور(16 مارچ 2021ء ) لاہور ایکسپوسینٹر میں عمربڑھا کرکورونا ویکسین لگوانے کی کوشش کرنیوالے شخص کو انتظامیہ نے پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جہاں کورونا وائرس کی تیسری لہر سے کیسز میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے وہاں دوسری طرف بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے ایسے میں لاہورکےایکسپوسینٹر سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ایک شخص نے اپنی عمر بڑھا کر بتاتے ہوئے ویکسین لگوانے کی کوشش کی۔مگر عین موقع پر نرس نےاس شخص کی عمر کی شناخت کی اورانتظامیہ نے اس کو ویکسین لگانےسے صاف انکار کردیا۔ نرس کو10ہزارروپے کے انعام نوازا گیا ۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کی جانب سے عوام سےگزارش کی گئی ہے کہ اپنی باری کا انتظار کریں۔ویکسین وافر مقدارمیں موجود ہےاورمرحلہ وار تمام عمرکےافراد کو لگائی جائےگی۔ دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور بیگم ثمینہ عارف علوی نے کورونا کی ویکسین لگوا لی ۔عارف علوی کورونا کی ویکسین لگوانے کوویڈ ویکسینیشن مرکز، ترلائی (اسلام آباد) پہنچے جہا ں پر صدر مملکت اور بیگم ثمینہ عارف علوی کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی۔ اس مو قع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دنیا بھر میں اشرافیہ نے لائن توڑ کر ویکسین لگوائی، پاکستان میں عمر کے حساب سے اپنی باری پر ویکسین لگائی جارہی ہے میں نے 1166 پر رجسٹر کیا اور نمبر آنے پر ویکسین لگوائی۔ انہو ں نے مزید کہا کہ حکومت نے ویکسی نیشن کا آسان اور بہترین نظام بنایا ہے ویکسین ملنے کے باوجود احتیاط جاری رکھیں، کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر ماسک پہننا، ہاتھ دھونا اور فاصلہ برقرار رکھنا جاری رکھیں حکومت کے اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی اپنانے سے معاشی نقصان کم ہوا ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.