بلاول بھٹو صاحب! ’نیوٹرل‘ کا مزہ آیا

بلاول بھٹو صاحب! ’نیوٹرل‘ کا مزہ آیا
مسلم لیگ ن کے رہنماء طلال چوہدری کا پیپلزپارٹی پر طنز

اسلام آباد ( 12 مارچ2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء طلال چوہدری نے پاکستان پیپلزپارٹی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری صاحب ’نیوٹرل‘ کا مزہ آیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی کو شکست کا سامن کرنا پڑا ، جب کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی طرف سے اکثر یہ بیان سامنے آتا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ اس وقت نیوٹرل ہوچکی ہے۔ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت بھی جب چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی سے اس حوالے سے ایک سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار نظر آ رہی ہے ، کل میں جیتوں گا ، علی حیدر گیلانی کی وڈیو کے معاملے پر بات نہیں کر سکتا ، صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار نظر آ رہی ہے؟ اس کے جواب میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت تک تو غیر جانبدار نظر آ رہی ہے ، اسٹیبلشمنٹ کو غیر جانبدار رہنا چاہیے اور وہ رہیں گے ، ہمارے ارکان کوابھی تک کال نہیں آئی ، اس لیے کہا ہے وہ غیر جانبدار ہیں۔ جب ان سے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں کامیابی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ انشاءاللہ ہم جیت جائیں گے ، ایک صحافی کی جانب سے پی ڈی ایم امیدوار سے سوال کیا گیا کہ حکومت نے کہا ہے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں حکومتی امیدوار کی کامیابی کے لیے ہر حربہ استعمال کریں گے ، اس پر کیا کہیں گے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماء نے کہا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہوں گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.