انہیں ایڈجسٹ کیا جائے گا

یوسف رضا گیلانی کی ہار پر انہیں ایڈجسٹ کیا جائے گا
فیصل واوڈا نے حفیظ شیخ کی جیت سے متعلق بھی دعویٰ کر دیا

اسلام آباد ( 03 مارچ 2021ء) : پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ اُمیدوار فیصل واوڈا نے حفیظ شیخ کی جیت سے متعلق دعویٰ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں حفیظ شیخ کی جیت یقینی ہے۔ فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی ہار پر انہیں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری بھی حفیظ شیخ کی جیت کا دعویٰ کر چکے ہیں۔ یاد رہے کہ آج سینیٹ کی 37 خالی نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔ تین صوبائی اور قومی اسمبلی کے اراکان آج اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے۔ قومی اسمبلی، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں میں پولنگ جاری ہے اور بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔
قومی اسمبلی میں پہلا ووٹ شفیق آرائیں اور دوسرا فیصل واڈا نے کاسٹ کیا۔ وفاقی دارالحکومت سے2سندھ سے گیارہ جبکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے بارہ ، بارہ سینیٹرز منتخب کیے جائیں گے۔ پنجاب سے تمام گیارہ امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ خواتین کی18، ٹیکنوکریٹ 13 اور8 اقلیتی نشستوں پرامیدوار مدمقابل ہیں۔ اسلام آباد سے جنرل نشست کیلئے پی ٹی آئی کے عبدالحفیظ شیخ اور پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی امیدوار ہیں جبکہ خواتین کی نشست کیلئے پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد اورمسلم لیگ ن کی فرزانہ کوثر انتخاب میں حصہ لے رہی ہیں۔ سینیٹ کی جنرل اور خواتین کی مخصوص نشست کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں ون ٹو ون مقابلہ ہے اور کسی بھی امیدوار کو جیتنے کے لیے ایک سو اکہتر ارکان کے ووٹ درکار ہوں گے۔ حکومتی اتحاد کو اس وقت قومی اسمبلی میں181 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے157 ایم این ایز ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.