انٹربینک مارکیٹ میں امریکی

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 155 روپے سے نیچے آگیا
امیٹس گلوبل کے مطابق انٹربینک ڈالر کی تجارت 155 روپے پر بتائی گئی ہے.رپورٹ

کراچی( ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 مارچ ۔2021ء) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 155 روپے سے نیچے آگیا اور یہ پاکستان وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 45 منٹ پر 154.98 / 155.02 روپے میں فروخت ہوا میٹس گلوبل کے مطابق انٹربینک ڈالر کی تجارت 155 روپے پر بتائی گئی . گزشتہ روز کے 155.39 روپے کے کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تقریباً 40 پیسے کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے خیال رہے کہ 6 مارچ 2020 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ڈالر 155 روپے کی سطح سے نیچے آگیا ہے. خیال رہے کہ رواں مالی سال کے دوران زر مبادلہ کی شرح میں بڑا اتار چڑھاﺅ دیکھنے میں آیا اور اگست 2020 (مالی سال 21) میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت سب سے کم ہوگئی، پچھلے سال 20 اگست کو ڈالر 168.70 روپے پر پہنچ گیا تھا. اس کے بعد روپے کی بحالی کا عمل شروع ہوا اور گزشتہ 4 ماہ کے دوران اس نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں کافی بہتری ظاہر کی ہے اس سال 16 جنوری کو روپیہ 161.13 پر تھا، اس نے 2.32 روپے فی ڈالر یا 1.4 فیصد روپے کی بہتری حاصل کی، 12 فروری کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی تجارت 158.81 روپے پر ہوئی جو تین ماہ کی کم ترین سطح تھی. یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ ڈالر کی قدر کمی کمی اور روپے کی قدر میں اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے پروگرام کو ایک سال سے زائد عرصے تک تاخیر کا شکار رہنے کے بعد بحال کردیا ہے آئی ایم ایف کے بورڈ نے پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالر کے پروگرام کی 50 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری دے دی ہے.

Sharing is caring!

Comments are closed.