اماراتی ریاست نے اُردو میں

اماراتی ریاست نے اُردو میں FMریڈیو سروس شروع کر دی
یہ ریڈیو سروس دیگر اماراتی ریاستوں سے ابوظبی میں داخل ہونے والوں کو رہنمائی فراہم کرے گی

ابوظبی(۔26 مارچ2021ء) اماراتی ریاست ابوظبی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کئی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ دیگر اماراتی ریاستوں سے ابوظبی آنے والوں کو بھی پی سی آر ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ کے ساتھ ہی داخلے کی اجازت ہو گی۔ اکثر لوگوں کو ابوظبی داخلے سے متعلق ضابطوں اور شرائط کے بارے میں معلومات نہیں ہوتی تاہم اب ابوظبی پولیس نے زمینی راستوں کے ذریعے ریاست میں داخل ہونے والے افراد کے لیے FM ریڈیو سروس شروع کر دی ہے جو چار زبانوں میں ہو گی۔اور اس کی نشریات 24 گھنٹے جاری رہیں گی۔ ابوظبی پولیس کا کہنا ہے کہ انٹری پوائنٹس پر کورونا گائیڈ لائنز سے آگاہی کے لیے ایف ایم سروس شروع کر دی گئی ہے جو چار زبانوں عربی، انگریزی، اُردو اور ملیالم میں دستیاب ہو گی۔ابوظبی داخلے کے لیے بنائے گئے چیک پوائنٹس سے 200میٹر پہلے اس ایف ایم سروس کے ذریعے ڈرائیورز اور مسافر اہم ہدایات سُن سکیں گی۔جن میں انسپکشن کے موقع پر ہدایات مثلاً گاڑی کی سپیڈ ہلکی کرنا، ہیڈ لائٹس کی روشنی کم رکھنا اور لین کی پابندی شامل ہے۔ ابوظبی داخلے کے لیے انٹری پوائنٹس پر موجود اہلکار کو گاڑی میں سوار تمام افراد اپنا اماراتی آئی ڈی کارڈ اور الحوسن ایپ پر پی سی آر ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ لازمی دکھائیں گے۔ ایک گاڑی میں ایک گھرانے کے صرف تین افراد کو سفر کی اجازت ہو گی۔ تاہم سفر اور انسپکشن کے دوران ماسک اُتارنے کی اجازت نہیں ہو گی۔دیگر ریاستوں کے اماراتی ایئرپورٹ سے اُتر کر سیدھا ابوظبی آنے والے مسافروں کو اپنی رہائش کا پتہ بتانا ہو گا۔ یہ ایف ایم سروس مختلف سڑکوں پر ٹریفک جام، حادثات اور موسم کی خراب صورت حال سے بھی آگاہ کریں گی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.