الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی

الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کی درخواست دائر

پی ٹی آئی نے درخواست میں مریم نواز کے خلاف قانونی کارروائی اور علی حیدر گیلانی کو نااہل قرار دینے کی استدعا کردی
اسلام آباد (06 مارچ2021ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں یوسف رضا گیلانی کے بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں درخواست پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب ، ملیکہ بخاری اور کنول شوزب نے دائر کی ، جس میں وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کی آڈیو ٹیپ کا بھی حوالہ دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی ارکان اسمبلی کو رشوت دیتے رہے جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی تقریر میں ٹکٹ دینے کے وعدے کا اعتراف کیا۔ بتایا گیا ہے کہ درخواست میں الیکشن کمیشن سے مریم نواز کے خلاف قانونی کارروائی کرے اور علی حیدر گیلانی کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.