اسمبلی ووٹ ڈالتے وقت کیا کرتے رہے

سینیٹ الیکشن! اراکین اسمبلی ووٹ ڈالتے وقت کیا کرتے رہے؟ ناقابلِ یقین انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سینیٹ انتخابات میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ ایوان بالا کی 37 نشستوں پر آج انتخابات کے لیے سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد سے مجموعی طور پر 78 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ پنجاب سے تمام امیدوار گزشتہ ماہ دیگر امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے یا نااہل ہونے کے بعد بلامقابلہ منتخب ہوچکے تھے اسلام آباد سے 2، سندھ سے 11 جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 12، 12 سینیٹرز کی نشستوں پر مقابلہ ہورہا ہے۔
اس بار سینیٹ الیکشن سے قبل سیاسی میدان خاصا گرم رہا،اپوزیشن جماعتوں اور حکومت دونوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جیت ان کے امیدوار کی ہو گی،جب کہ اراکین اسمبلی کے بکنے کی بھی قیاس آرائیاں خوب سرگرم رہیں۔خفیہ رائے شماری کے تحت ہونے والے انتخابات نے حکومت کے لیے خاصی مشکل کھڑی کی ہے۔اسی حوالے سے معروف صحافی بینظیر بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایم این ایز کی جانب سے بیلٹ پیپر کی تصاویر لی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سینئر صحافی حامد کے مطابق ایم این اے اپنے فون سے بیلٹ پیپر کی تصاویر لے رہے ہیں اور بعد میں پارٹی ممبروں کو دکھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت ووٹر کو مہر لگانے کے بعد بیلٹ پیپر کی تصاویر اتارنے کے لیے موبائل فون یا دیگر الیکٹرانک گیجٹ لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی سمیت سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں میں سینیٹ کی 37 نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ اسلام آباد کی 2، سندھ کی 11، خیبرپختونخوا کی 12 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔ صوبوں کی نشستوں پر ارکان صوبائی اسمبلی ووٹ ڈال رہے ہیں جبکہ اسلام آباد کی 2 نشستوں پر ارکان قومی اسمبلی ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔ جبکہ پنجاب کی 11 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔اسلام آباد کی جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ اسلام آباد خاتون کی نشست پر ن لیگ کی فرزانہ کوثر اور تحریک انصاف کی فوزیہ ارشد آمنے سامنے ہیں۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.