اراکین کی فہرست جا پہنچی

(ن) لیگ کے پاس 9 حکومتی اراکین کی فہرست جا پہنچی! مریم نواز کیا ہلچل مچانے والی ہیں؟ عمران خان کی پریشانیاں بڑھنے لگیں
لاہور(ویب ڈیسک) صحافی اعزاز سید نے بتایا کہ یوسف رضاگیلانی ملک کے سابق وزیراعظم ہی نہیں بلکہ وہ ملکی سیاست کا

خوشگوارچہرہ ہیں، ان کا یہی پس منظر سینیٹ میں اسلام آباد کی نشست سے انہیں ایک طاقتور امیدوار بنا تا ہے۔مگر یہ سوال ابھی برقرار ہے کہ آیا وہ سینیٹ الیکشن جیتیں گے یا نہیں؟سینیٹ کا اسلام آباد سے رکن منتخب ہونے کے لیے اس وقت قومی اسمبلی کے 342 ارکان اسمبلی نے ووٹ ڈالنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری طورپرحکومت کے پاس تمام اتحادیوں کو شامل کرکے 180ووٹ ہیں جبکہ اپوزیشن 160ووٹوں کی حامل ہے۔اپنے تازہ ترین کالم میں اعزاز سید تحریر کرتے ہیں کہ ’’ گیلانی صاحب ، اگر سینٹ انتخابات میں اسلام آباد کی نشست سے آپ حصہ لیں تو پارٹی کے لیے ہی نہیں بلکہ ساری اپوزیشن کے لیے بھی اچھا ہوگا۔ ہمیں یقین ہے کہ حکومت کے کچھ لوگ بھی آپ کو ووٹ دیں گے، نتیجے میں آپ سینیٹر بن جائیں گے۔اگرسینیٹر بن گئے تو ممکن ہے اپوزیشن سے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار بھی آپ ہوں ،ایسے میں چیئرمین سینیٹ نہ بھی بن سکے تو سینیٹ میں لیڈر آف دی اپوزیشن تو آپ ہی بنیں گے ۔ پیپلز پارٹی کے نوجوان سینیٹر مصطفی نواز نے فون پر سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سے بات کی اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خواہش کا اظہار کیا۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.