اجتماعت کی اجازت دے دی گئی

متحدہ عرب امارت میں رمضان المبارک کے دوران نماز تراویح کے اجتماعت کی اجازت دے دی گئی
اماراتی حکومت نے ماہ مبارک کیلئے کرونا ایس او پیز کا اعلان کر دیا، ملک میں سحر و افطار کے اجتماعات پر پابندی عائد

ابوظہبی (17 مارچ2021ء) متحدہ عرب امارت میں رمضان المبارک کے دوران نماز تراویح کی اجازت دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ماہ مبارک کیلئے کرونا ایس او پیز کا اعلان کر دیا ہے۔ اماراتی حکومت نے رمضان البارک کے دوران ملک بھر کی تمام مساجد میں محدود پیمانے پر نماز تراویح کے اجتماعات کے انعقاد کی اجازت دی ہے۔مساجد میں نمازیوں کو نماز تراویح اور نماز عشاء کی ادائیگی کیلئے 30 منٹ کا وقت دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ملک میں سحر و افطار کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ خاندانوں کے درمیان سحر و افطار کے کھانوں کی تقسیم پر بھی پابندی عائد ہوگی، جبکہ ریسٹورنٹس بھی سحر و افطار کا کھانا تقسیم نہیں کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں 60 لاکھ سے زائد مسلمان موجود ہیں، اس مُلک میں اسلامی تہوار بہت زیادہ مذہبی جوش و خروش سے منائے جاتے ہیں۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.