آسان طریقہ بتا دیا گیا

سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت کو روکنے کا آسان طریقہ بتا دیا گیا

موبائل کی اجازت دیں ووٹر تصویر لے کر رکھ لے اور اگر لیڈر پوچھے تو تصویر دکھا دے۔ سینئیر صحافی شاہین صہبائی
اسلام آباد ( 02 مارچ 2021ء) : سینیٹ انتخابات میں ایک روز باقی ہے جبکہ سیاسی جماعتوں میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بے چینی میں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں حکمران جماعت کو بھی ناراض رہنماؤں کی وفاداریوں کے بدلنے کا خدشہ لاحق ہے۔ موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر سینئیر صحافی نے حکومت کو ایک آسان حل پیش کر دیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سینئیر صحافی شاہین صہبائی نے کہا کہ آسان حل یہ ہے کہ سینیٹ میں خفیہ ووٹ دینے کا آسان طریقہ تاکہ لیڈر بھی خوش رہے – اور وہ طریقہ یہ ہے کہ سینیٹ انتخابات میں موبائل فون کی اجازت دیں، تاکہ ووٹر تصویر لے کر رکھ لے اور اگر لیڈر پوچھے تو وہ تصویر دکھا دے – اس سے ووٹ خفیہ بھی رہے گا اور لیڈر بھی خوش ہو جائے گا – اگر بے ایمانی کا ارادہ ہوا تو پکڑے جاؤ گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.