موجود چیتے کی تصاویر سامنے آگئیں

اسلام آباد کے نیشنل پارک میں موجود چیتے کی تصاویر سامنے آگئیں
مارگلہ ہلز آنے والے شہریوں کو اندھیرا ہونے پر جنگل جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کردی گئی

اسلام آباد ( 01 فروری2021ء) وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں چیتے کی موجودگی کی تصدیق کردی ، مارگلہ ہلز آنے والے شہریوں کو اندھیرا ہونے پر جنگل جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کی جانب سے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں 5 چیتوں کی موجودگی کی تصدیق کر دی گئی ، اس حوالے سے چیتے کی موجودگی کی 31 جنوری کو کھینچی گئی تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔ اس ضمن میں وائلڈ لائف حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مادہ چیتے کی تصاویر وائلڈ لائف بورڈ کے لگائے گئے کیمروں نے بنائی گئی ہیں ، شہزادی نامی مادہ چیتا کی مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں مستقل رہائش پائی گئی ہے ، اس چیتے کی رہائش مارگلہ ہلز ٹریلز 4 اور 6 کے درمیان ہے۔ وائلڈ لائف بورڈ حکام کے مطابق چیتے کی موجودگی کی تصاویر 31 جنوری کو کھینچی گئی تھیں جب کہ مارگلہ ہلز میں مجموعی طور پر 5 چیتوں کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.