سعودی عرب اور یو اے ای

سعودی عرب اور یو اے ای نے پاکستان کو قرض کی ادائیگی میں ریلیف دے دیا
سعودی عرب اور یو اے ای نے پاکستان کو قرض کی ادائیگی میں ریلیف دے دیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے قرض کی ادائیگی میں ایک سال کا ریلیف دے دیا ہے جبکہ سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر قرض ادائیگی موخر کرنے کی بات چیت جاری ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سعودی عرب کی رضامندی پر رواں ماہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ ہوجائے گا جبکہ سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر پر پاکستان تین فیصد شرح سود ادا کرے گاواضح رہے کہ پاکستان نے مالی مشکلات سے نکلنے کے لیے سعودیہ عرب سے 3 ارب ڈالرز کی امدادی رقم بطور قرض لی تھی۔ ذرائع کے مطابق دوست ممالک سے لیا گیا قرض آئی ایم ایف پروگرام کے دوران واپس نہیں کیا جائے گا۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.