پاکستانیوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھا دیا

سابق وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھا دیا
حکومت غیرملکیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا بل لائی ہے، غیرملکی پاکستانی عوام کے نمائندے نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی

حیدرآباد ( ۔ 09 فروری 2021ء) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ غیرملکی پاکستانی عوام کے نمائندے نہیں ہوسکتے ۔ حیدرآباد میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت غیرملکیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا بل لائی ہے، غیرملکی پاکستانی عوام کے نمائندے نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ کیا ایسا کسی ملک میں ہوتا ہے کہ غیر ملکی آئیں ، پاکستان میں الیکشن لڑیں، جیت جائیں تو پاکستانی شہری بن جائیں، ان غیر ملکیوں کو آپ کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہے ۔ یہ آپ کے نمائندے نہیں ہو سکتے ہیں ۔ دوسری جانب حیدرآباد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئےقائد پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپ نے پاکستان کے حکمرانوں کو آواز نہیں دی، بین الاقوامی دنیا کو بھی جھنجھوڑا ہے، پاکستان کے سیاہ وسفید کے مالکوں کو جھنجھوڑا ہے، ان کوبتایا کہ حکومتیں تمہاری دھاندلی سے نہیں عوام کے ووٹ سے بنیں گی، آج ہم پاکستان میں آزاد جمہوری فضاؤں کو بحال کرنے کیلئے یکجا ہیں، تحریک اپنی منزل کو پہنچے گی، آپ کو باربار کہا گیا آپ تھکے تو نہیں ، لیکن سمندرموجیں مارتا اور مچھلیاں تیرتے تیرتے نہیں تھکتی، ہمارے کارکن نہیں تھکیں گے جب تک ہمارے سمندر میں موجیں مارنے کی طاقت ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.