مسئلہ کشمیر کی اہمیت بڑھ گئی

نئی امریکی انتظامیہ کے آتے ہی مسئلہ کشمیر کی اہمیت بڑھ گئی
صدر جو بائیڈن کی خطے کے حوالے سے پالیسی پر بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد ( 05 فروری2021ء) ہماری ہمیشہ یہی پوزیشن رہی ہے کہ کشمیر ہماری شہہ رگ ہے ، امریکہ میں نئی انتظامیہ کے آنے کے بعد اس سال مسئلہ کشمیر زیادہ اہمیت اختیار کرگیا ، ان خیالات کا اظہپار سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ میں نئی انتظامیہ آنے کے بعد پہلی بار صدر جو بائیڈن نے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوراناپنی خارجہ پالیسی کے خدو خال بیان کیے ہیں ، جس میں انہوں نے خاص طور پر اس بات کا ذکر کیا ہے کہ وہ دنیا کو کیسا دیکھنا چاہتے ہیں ، ان کی طرف سے دیا گیا بیان پاکستان کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہوگیا ہے کیوں کہ ہماری ہمیشہ کشمیر پر یہ پالیسی رہی ہے کہ کشمیر ہماری شہہ رگ ہے۔ واضح رہے کہ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے ، پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کے اعادے اور کشمیر میں بھارتی بدترین مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے لیے پاکستانی قوم آج جمعہ کو ’’ یوم یکجہتی کشمیر ‘‘ بھرپور انداز میں منا رہی ہے ، ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے پلوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی گئی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.