نئی سہولت کیا ہوگی

اب وزٹ ویزوں پر سعودی عرب جانے والے افراد کے لئے نئی سہولت کیا ہوگی؟
سعودی عرب کی جانب سے وزٹ ویزے کے حامل افراد کیلیے نئی سہولت متعارف۔

وزٹ ویزا اور جی سی سی ممالک کے شہریوں کے لیے سعودی عرب نے سہولت فراہم کر دی، ابشر آن لائن سسٹم میں وزٹ ویزا کے حامل افراد کے لیے بھی رجسٹریشن کھول دی۔  تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے وزٹ ویزا اور گلف کوآپریشن کاؤنسل (جی سی سی) ممالک کے شہریوں کے لیے نئی سہولت متعارف کروا دی ہے، جس میں وزارت داخلہ کے ماتحت کام کرنے والے ابشر آن لائن سسٹم میں غیر ملکیوں کی تابعین کے علاوہ وزٹ ویزا کے حامل افراد اور جی سی سی ممالک کے شہریوں کے لیے بھی رجسٹریشن کھول دی گئی ہے۔ اب وزٹ ویزوں پر سعودی عرب آنے والے افراد اور جی سی سی ممالک کے شہری رقم الحدود یعنی انٹری نمبر سے ابشر میں اپنا اکاونٹ کھول سکیں گے۔ خیال رہے کہ سعودی وزارت داخلہ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کر چکی ہے کہ ابشر میں کسی دوسرے شخص کے اکاؤنٹ میں اپنا موبائل نمبر استعمال نہ کیا جائے، ورنہ یوزر کا اکاؤنٹ بلاک ہو جائے گا۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.