کتنے عرصے تک کارآمد ہوتا ہے

سعودیہ کا وزٹ ویزہ کتنے عرصے تک کارآمد ہوتا ہے؟
حکام کے مطابق وزٹ ویزہ کے اجراء کے فوری بعد کارآمد مُدت کے دن گھٹنا شروع ہو جاتے ہیں

ریاض( 3فروری2021ء) سعودی عرب میں روزگار کی غرض سے 25 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں۔اس کے علاوہ کئی پاکستانی وزٹ ویزے پر بھی سعودی عرب جاتے ہیں۔ بہت سے لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ وزٹ ویزہ کی مُدت کب سے شرو ع ہو جاتی ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سعودی ویزے کے اجراء کی تاریخ کے ساتھ کی اس کے کارآمد ہونے کی مُدت شروع ہو جاتی ہے۔ العربیہ نیوز کے مطابق سعودی ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی غیرملکی شہری نے مملکت کا وزٹ ویزہ لیا اور اس پر بار بار مملکت کا سفر کررہا ہے تو اس کے یہ جان کاری حاصل کرنا ضروری ہے کہ وزٹ ویزہ کے جاری ہونے کی تاریخ کے ساتھ ہی اس کے کارآمد ہونے کی مدت شروع ہوجاتی ہے۔پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے ایک مصری شہری کی طرف سے استفسار کے بعد یہ وضاحت کی ہے۔ ایک مصری شہری نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ اس نے ونا بحران سے قبل وزٹ ویزہ لیا تھا۔ کیا اسے اب نیا ویزہ لینا ہوگا وہ پہلے سے موجود ویزہ استعمال ہوسکتا ہے۔اس پر پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ویزے کے استعمال کی مدت اس کے اجرا کے ساتھ ہی شروع ہوجاتی ہے۔ اس کے بعد شہری مقررہ مدت کے اندر وزٹ ویزے سے مملکت میں آ جاسکتا ہے۔ تاہم اس حوالے سے اگر مزید معلومات درکار ہوں تو ویزہ جاری کرنے والے ادارے سے رابطہ کیا جائے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے 21 ممالک کے باشندوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ جن میں پاکستان اور بھارت بھی شامل ہے۔ ان تازہ پابندیوں کا فیصلہ مملکت میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.