عمران خان بنانا چاہئیں گے

لوگ اپنے بچوں کو زرداری یا نواز شریف نہیں ، عمران خان بنانا چاہئیں گے، فواد چوہدری
کسی کو مایوسی دیکھنی ہے تو وہ مولانا فضل الرحمان کی تصویر دیکھ لے،مریم نواز اور بلاول بھٹو کی آنکھوں سے بھی مایوسی جھلک رہی ہے، پی ڈی ایم کو سمجھ نہیں آرہی کہ انہیں کرنا کیاہے، پی ڈی ایم حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش نہ کرے، ، وفاقی وزی

لاہور ( آن لائن۔ 06 فروری2021ء) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لوگ اپنے بچوں کو زرداری یا نوازشریف نہیں بلکہ عمران خان بنانا چاہیں گے، کسی کو مایوسی دیکھنی ہے تو وہ مولانا فضل الرحمان کی تصویر دیکھ لے،مریم نواز اور بلاول بھٹو کی آنکھوں سے بھی مایوسی جھلک رہی ہے، پی ڈی ایم کو سمجھ نہیں آرہی کہ انہیں کرنا کیاہے، پی ڈی ایم حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش نہ کرے، حکومت کو آپ دیوار سے نہ لگائیں وہ آپ کو نہیں لگائے گی، مریم نواز کا اپنی پارٹی میں اتنا بڑا قد نہیں ، استعفے ایوان میں پہنچنے پرلیگی ارکان اسپیکر کے پائوں میں بیٹھ گئے،اپوزیشن سے رابطے تو رہتے ہیں ،رابطے کرنے والے پتہ نہیں مریم کو بتاتے بھی ہیں یا نہیں ،لندن کی عدالت اب ڈیلی میل کیس کو آگے بڑھائے گی ،ابھی عدالت نے کوئی فیصلہ نہیں دیا۔ اداکارشان سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جن کی وجہ سے آج پاکستان کو یہ دن دیکھنا پڑرہاہے وہ ہمیں آج مشورے دے رہے ہیں، پی ڈی ایم کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ، مریم نواز اور بلاول بھٹو بتائیں وہ ایسا کیا کریں گے جو پچھلے تیس سال میں نہیں کرسکے، ان کی کوشش ہے عدالتوں سے انہیں ریلیف مل جائے۔
وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہا کہ وفاق نے 16 سو ارب روپے کراچی کے لئے دیا لیکن پتہ نہیں وہ پیسہ کہاں لگایا گیا، پیپلزپارٹی اندرون سندھ کی پارٹی بن گئی ہے، آصف زرداری نے پارٹی کا بیڑہ غرق کردیا ہے، وہ کام ضیا ء الحق نہ کرپائے جو پارٹی کے ساتھ زرداری نے کیا، مسلم لیگ (ن)بھی ختم ہو گئی ہے، مشورہ ہے کہ سب مل کر مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ایک پارٹی بنا لیں،گھوڑا بھی حاضر ہے اور میدان بھی حاضر ہے مولانا آئیں اور انتخابات میں حصہ لیں ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.