عمران خان زندہ باد کے نعرے لگ گئے

پی ڈی ایم جلسے میں عمران خان زندہ باد کے نعرے لگ گئے
مریم نواز تقریر کے دوران عمران خان کے خلاف جبکہ خواتین عمران خان زندہ باد کے نعرے لگاتی رہیں، پولیس نے خواتین کو جلسہ گاہ سے باہر نکال دیا

مظفر آباد ( 05 فروری2021ء) مظفرآباد میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی تقریر کے دوران خواتین نے عمران خان زندہ باد کے نعرے لگا دیے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں عمران خان زندہ باد کے نعرے لگ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے شہر مظفر آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پی ڈی ایم کے جلسے میں خواتین نے عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز جب تقریر کرنے لگیں تو انہوں نے عمران خان کے خلاف نعرے لگوائے، جس پر جلسے میں موجود چند خواتین نے عمران خان زندہ باد کے نعرے لگانے شروع کر دیے۔مریم نواز تقریر کے دوران عمران خان کے خلاف جبکہ خواتین عمران خان زندہ باد کے نعرے لگاتی رہیں، جس پر پولیس نے کسی بھی قسم کے انتشار کو روکنے کے لیے عمران خان زندہ باد نعرے لگانے والی خواتین کو جلسہ گاہ سے باہر نکال دیا۔ واضح رہے کہ مظفر آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے کشمیریوں کیلئے پیار ، سلام اور دعائیں بھیجی ہیں، راجا فاروق حیدرنے فرمایا عمران خان کا نام مت لو، چھوڑوجانے دو، لیکن راجا فاروق حیدرکو کہتی ہوں بہت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جب جب سقوط کشمیر کا نام آئے گا عمران خان کٹہرے میں کھڑا نظر آئے گا،عمران خان سن لوکشمیر کے عوام کیا کہہ رہے ہیں؟ عمران خان آواز آرہی ہے؟ کشمیری آج یک زبان ہوکر کہہ رہے ہیں گوگوعمران گو، میں نے سنا ہے کہ آج کوٹلی میں عمران خان آرہا ہے، دیکھنا آج مخالف جماعت کا کوئی رکن جلسے میں نہ آئے ، اگلی تین قطاروں میں پی ٹی آئی کے ورکر بٹھائے جائیں، کیوں بزدل خان کو ڈر لگتا ہے کہ عوام اس کا گریبان نہ پکڑ لیں ، کشمیریوں کو کیا پیغام دوگے؟ یہ پیغام دو گے کہ معاف کرو تمہارا مقدمہ ہار گیا ہوں؟ کشمیر کا سودا کرکے آیا ہوں، مودی کو کشمیردے کرآیا ہوں؟ ابھی تم اداروں اور میڈیا کو کنٹرول کرلو، لیکن جب جب سقوط کشمیر کا نام آئے گا عمران خان کٹہرے میں کھڑا نظر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے شہداء، کشمیری عوام کی جرات کو ہم سلام پیش کرتے ہیں؟ کشمیر کے جرات کی داستانیں ، کشمیرکی قربانیوں کی داستانیں مقبوضہ کشمیر کے پھیلتے ہوئے قبرستان سنا رہے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.