بھارت میں گلیشئر پھٹنے سے ڈیم ٹوٹ گیا

بھارت میں گلیشئر پھٹنے سے ڈیم ٹوٹ گیا، سیلابی صورتحال، متعدد افراد کی ہلا-کت کا خدشہ

نئی دہلی ( لائن)شمالی بھارت میں ہمالین گلیشئر پھٹنے سے پیدا ہونیوالی سیلابی صورتحال سے 100سے زائد افراد کی ہلاک-ت کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے ، سیلابی صورتحال کے باعث نشیبی علاقوں میں موجود دیہاتیوں کی منتقلی شروع کردی گئی۔زی نیوز کے مطابق جوشی ماتھ کے قریب گلیشئر پھٹنے سے رشی گنگا تپووان ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا ڈیم ٹوٹ گیا اور بھاری نقصان کی اطلاع ہے ۔  رائٹرز کے مطابق اتراکھنڈ کے چیف سیکریٹری اوم پرکاش نے بتایا کہ اصل تعداد تو ابھی معلوم نہیں لیکن 100سے 150افراد کی ہلا-کت کا خدشہ ہے ، عینی شاہد کے حوالے سے بتایا گیاکہ گلیشئر پھٹنے سے دھول کی ایک دیوار، چٹانیں اور پانی وادی میں گرا۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.