اسرائیل کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

اسرائیل کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی،عالمی عدالت نے فلسطین میں ہونے والے جنگی جر-ائم کی تحقیق کا عندیہ دے دیا
میں آپ کو یہ یقین دلاتا ہوں ہم انصاف کے تحفظ کے لیے اپنی پوری طاقت سے لڑیں گے،اسرائیلی وزیراعظم

تل ابیب ( 07 فروری2021ء) ظلم آخر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،آخر ایک دن تو فلسطینیوں کی آزمائشیں ختم ہوں گی اور معجزہ ہو گا کہ وہ آزاد ہوئے اور اسرائیل کا نام مٹ چکا تاہم اس وقت کے انتظار میں معصوم و مظلوم فلسطینی ہر روز قربانی دیتے ہیں۔اسرائیل اور فلسطین کاتنازعہ ایک طرح سے تو عالمی تنازعہ بن چکا ہوا ہے۔ سبھی ممالک خاص طور پر اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ممالک ا س معاملے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔اس وقت فلسطینیوں کے لیے اطمینان کی خبر یہ ہے کہ عالمی عدالت نے ان کے معاملے میں تحقیق کرنے کا عندیہ دے دیا ہے جس پر اسرائیل جل بھن رہا ہے۔اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگی جر-ائم کی تحقیقات سے متعلق بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ‘یہودیوں کیخلاف نظریات’ قرار دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اسرائیلی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگی جرا-ئم کی تحقیقات کی راہ ہموار کرنے والے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے پر برہمی کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا اور کہا کہ یہ ”’خالصتاً یہودی مخالف جذبات’ ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کے وزیر اعظم کی حیثیت سے میں آپ کو یہ یقین دلاتا ہوں ہم انصاف کے تحفظ کے لیے اپنی پوری طاقت سے لڑیں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.