انوکھے کام کی تجویز دے دی

زرتاج گل نے ’بھینس کے گوبر ‘ کے استعمال سے انوکھے کام کی تجویز دے دی
کراچی ( آن لائن )وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ کراچی میں بھینس کالونی کی گائے کے گوبر سے انرجی پیدا کرکے بسیں چلائی جائیں گی۔

جیو نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس کو حکومتی اقدمات سے آگاہ کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ حکومت ماحول دوست منصوبے لانے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ہمارے ملک میں جتنا بھی ڈیزل اور پیٹرول لایا جارہا ہے وہ یورو فائیو کوالٹی ہے، یورو فائیو میں سلفر کی مقدار صرف 5 فیصد ہے۔پنجاب نے گاڑیوں کی آلودگی کو دور کرنے کے لیے جرمانے مزید سخت کیے ہیں، ایرانی اسمگل شدہ تیل کے خلاف کریک ڈاؤن کیا،جس سے 250 ارب روپے کے سالانہ نقصان پر قابو پایا گیا۔بلوچستان بارڈر پر آپریشن کے بعد 1100 پٹرول پمپ بند ہوئے ہیں، پورے ملک میں اس وقت 1800 پٹرول پمپ غیر قانونی کام کررہے ہیں۔ صنعتی آلودگی پرقابو پانے کے لیے اسلام آباد میں لوہا بنانے والی فیکٹریوں کی نگرانی ہورہی ہے۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.