ہوٹلوں کی نئی قیمتیں جاری

کویت میں ادارہ جاتی قرنطین کے لئے ہوٹلوں کی نئی قیمتیں جاری

کویت 20 فروری: اعلٰی خطرے کے حامل ممالک کو براہ راست کویت میں اجازت دینے کے بعد ادارہ جاتی قرنطین کے لئے ہوٹلوں کی بکنگ کے لئے نئی قیمتیں مقرر کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق روزنامہ الرای نے ادارہ جاتی قرنطین کے لئے ہوٹلوں کی نئی مقرر کردہ قیمتیں شائع کردیں ہیں۔ روزنامہ کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن کی جنرل انتظامیہ نے کل اتوار کے روز تک کویت آنے والے مسافروں کے لئے ہوٹلوں میں ادارہ جاتی قرنطین قیمتیں مقرر کردی ہیں۔
کویت ہوائی اڈے کے امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل صالح الفداغی نے انکشاف کیا کہ “کویت مسافر” پلیٹ فارم کے اندر اب تک اندراج کئے گئے ہوٹلوں کی تعداد 45 ہے جس میں 11 ہوٹلوں کی 5 اسٹار کے زمرے میں درجہ بندی کی گئی ہے جبکہ18 (4 اسٹار) اور 16 (3 اسٹار) ہوٹلوں کا اندراج بھی موجود ہے۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.