ہاسٹلز کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

مظفرآباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہاسٹلز کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)دارالحکومت میں قائم گرلز ہاسٹلز میں صرف طالبات ہی رہائش پذیر ہونگی کسی غیر متعلقہ خاتون کو رہائش رکھنے کی اجازت نہیں ہے، تعلیم حاصل کرنے والی طالبات بغیر اجازت نہ تو ہاسٹلزسے باہر جائیں گئی اور نہ ہی ان سے غیر متعلقہ افراد ملاقات کرسکیں گے۔ ضلعی انتظامیہ مظفرآباد نے اس حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردیا جس کے تحت گرلز ہاسٹلز میں رات 8بجے کے بعد کسی بھی شخص کا داخلہ یا رہائش پذیر طالبات کے ہاسٹل سے باہر جانے کی ہرگز اجازت نہیں ہونگی، طالبات صرف اپنے گھر کے دوافراد یا گارڈین سے ملاقات کرسکیں گی، ہاسٹلز مالکان اس بات کو ہر صورت یقینی بنائیں کہ جو طالبات ہاسٹلز میں رہائش پذیر ہیں ان کے کوائف متعلقہ تھانہ کو جمع کروادئیے ہیں ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.