کیا پیٹرول کی قیمتیں بڑھ جائیں گی

کیا پیٹرول کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔۔۔ پٹرولیم مصنوعات کے حوالے کیا فیصلہ کیا گیا؟
وزرات خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، نوٹیفیکشن جاری۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی ہے، جس کے بعد وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلامیہ جاری کر دیا، اعلامیے کے مطابق آئندہ 13 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔  وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 116 روپے 7 پیسے برقرار رہے گی جبکہ پیٹرول کی قیمت 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 79 روپے 23 پیسے فی لیٹر، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 80 روپے 19 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔  یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر کہا تھا کہ عوامی فلاح و بہبود کو مدِ نظر رکھ کر قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی ہے، حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر حد تک جائے گی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.