کچھ مزاحیہ اور آسان طریقے

یہ اداکارہ بہت پسند تھی اس لیے بچے کا نام۔۔۔ پاکستانی ماں باپ بچوں کی پیدائش پر نام کس طرح رکھتے ہیں؟ جانیں کچھ مزاحیہ اور آسان طریقے
والدین کے لیے بچوں کے نام رکھنا پیدائش کے بعد انتہائی اہم مرحلہ ہوتا ہے، کیونکہ نام بہت ہی سوچ سمجھ کر رکھا جاتا ہے۔ پاکستانی والدین کے مطابق نام نیا اور منفرد ہونا چاہیے جو پکارنے اور سننے میں اچھا لگے ساتھ ہی اس کا مطلب بھی بہترین ہونا چاہیے کیونکہ ناموں کے مطلب کا اثر شخصیت پر براہِ راست ہوتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسے میں والدین کس طرح بچوں کے نام کا انتخاب کرتے ہیں؟ آئیں آپ کو کچھ کارآمد طریقے بتاتے ہیں۔
1) کسی ڈرامہ یا فلم کے کردار کا نام :اکثر و بیشتر خواتین ڈرامہ اور فلمیں کافی شوق سے دیکھتی ہیں، اس میں جو کردار انہیں پسند آجائے تو بس، فورا سوچ لیتی ہیں کہ یہ نام وہ اپنے آنے والے بچے کا رکھیں گی۔ بعض اوقات وہ نام اتنا منفرد اور نیا ہوتا ہے کہ پکارنے میں خاصہ دلچسپ لگتا ہے اسی لیے یہ نام وہ اپنے بچوں کے لیے منتخب کر لیتی ہیں۔ 2) دادا یا پردادا کا نام : کچھ والدین اپنے بچوں کا نام ان کے دادا، دادی یا نانا، نانی کے اوپر رکھتے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ ان سے بے لوث محبت ہوتی ہے۔ وہ اپنے پیاروں کے نام اپنے بچوں کو دے دیتے ہیں تاکہ وہ بھی ان ہی کی طرح ہوں۔
3) ناولز کے کردار کا نام: خواتین اور یہاں تک کہ کچھ مرد حضرات ناولز پڑھنے کے بے حد شوقین ہوتے ہیں، پھر اس میں بھی کوئی نہ کوئی کردار ان کا پسندیدہ نکل آتا ہے، ایسے میں وہ سوچ لیتے ہیں کہ اپنے ہونے والے بچوں کا نام وہ یہ ہی رکھیں گے۔4) مِلتے جلتے نام : ماں اور باپ کے نام کو مِلا کر بھی لوگ اپنے بچوں کا نام رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر ہونے والے بچے کا کوئی بڑا بہن یا بھائی ہوں تو اس کے نام سے ملتا جلتا نام بھی رکھتے ہیں۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.