ڈی ایچ او بھمبرڈاکٹر محبوب احمدچوہدری اور ڈپٹی

بھمبر میں متعد د عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کی گئی، ڈی ایچ او

بھمبر(بیورورپورٹ)ڈی ایچ او بھمبرڈاکٹر محبوب احمدچوہدری اور ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر فردوس عطائی ڈاکٹروں سے پکڑی گئی ادویات اور طبی آلات کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ضلع بھر میں گذشتہ چند ہفتوں کے دوران متعدد عطائی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی گئی,جن سے مشکوک ادویات,طبی ساز و سامان پکڑا گیا,یہ تمام لو گ انسانی جانوں کے ساتھ کھیل رہے تھے,تمام تر قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئی تھیں.ضلع ہذاکے مختلف علاقوں سے بدوں لائسنس کام کرنے والیافراد کو پکڑا گیا
​​​​​​​,دوران کاروائی بعض میڈیکل سٹورمالکان فرار ہوگئے.عوام علاقہ سے گذارش ہے کہ وہ ایسے عناصر کے بارے میں ضرور آگاہ کریں.اطلاع دینے والے کانام صیغہ راز میں رکھاجائے گا.اس کے علاوہ عوام علاقہ اس مہم.میں بلاخوف محکمہ صحت کا ساتھ دیں تاکہ انسانی جانوں کو بچایاجاسکے

Sharing is caring!

Comments are closed.