پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں

پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کو ہرصورت کامیاب کروائیں گے، عمران خان
خواہش ہےسینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہو، سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرےگی قبول کریں گے،سیاست میں پیسا استعمال کرنے والے

نشان عبرت بن گئے، پی ٹی آئی اپنی آئندہ نسلوں کی بہتری کا سوچتی ہے۔وزیراعظم کی زیرصدارت خیبرپختونخواہ کابینہ کا اجلاس
پشاور( 22 فروری 2021ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نامزد امیدواروں کو ہرصورت کامیاب کروائیں گے، خواہش ہے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہو، سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی قبول کریں گے، سیاست میں پیسا استعمال کرنے والے نشان عبرت بن گئے ، پی ٹی آئی اپنی آئندہ نسلوں کی بہتری کا سوچتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمرانخانسےگورنرخیبرپختونخواہ اور وزیر اعلیٰ کے پی نے ملاقات کی، جس میں سیاسی معاشی اور انتظامی صورتحال پر بات چیت کی گئی، اسی طرح وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت سینیٹ الیکشن سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں نوشہرہ ضمنی الیکشن کا تذکرہ ہوا، پرویز خٹک نے الیکشن ہارنے کی وجوہات بتائیں۔ الیکشن میں باقاعدگی کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کا اصل محور عوام ہیں،بدقسمتی سے یہاں لوگوں نے سیاست کو صرف پیسا بنانے کیلئے استعمال کیا، ان لوگوں نے ہرجگہ پیسا استعمال کیا اب ان کی حالت نشان عبرت ہے،ہم اس لیے پیچھے رہ گئے کیونکہ یہاں پیسا عوام کی خدمت کی بجائے پیسا چوری کیا گیا، انہوں نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو ہرنعمت سے نوازا ہے ، جس معاشرے میں اخلاقیات ختم ہوجائیں وہ معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے، ہم مستقبل اور اپنی نسلوں کی بہتری کا سوچتے ہیں۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.