پیپلز پارٹی میں شمولیت کا گرین سگنل مل گیا

پی ٹی آئی کو ایک اور جھٹکا! دبنگ رہنماء کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا گرین سگنل مل گیا

کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن سندھ اسمبلی شہریار شر نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ نہ دینے کا اعلان کر دیا۔ شہریار شر نے نظرانداز ہونے پر تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات سےقبل حکمراں جماعت تحریک انصاف کو ایک اور جھٹکا لگ گیا ہے۔رکن سندھ اسمبلی شہریار شر بھی پارٹی سے ناراض ہو گئے، شہریار شر نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ نہ دینے کا اعلان کر دیا۔شہریار شر نے نظرانداز ہونے پر تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ شہریار شر کچھ عرصے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں،شہریار شر کو پیپلز پارٹی کی جانب سے حلقے کا دوبارہ ٹکٹ ملنے کا بھی گرین سگنل مل گیا۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.