پولیس اسٹیشنز میں داخلے کے لیے اہم شرط عائد کر دی گئی

شارجہ کے بعد دُبئی میں بھی پولیس اسٹیشنز میں داخلے کے لیے اہم شرط عائد کر دی گئی
صرف وہی افراد پولیس اسٹیشنز میں داخل ہو سکیں گے ، جن کے پاس پی سی آر ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ ہو گی

دُبئی (13 فروری2021ء) شارجہ کے بعد اب دُبئی نے بھی پولیس اسٹیشنز میں داخلے کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ کی شرط عائد کر دی گئی۔ دُبئی پولیس جنرل کمانڈنے اعلان کیا ہے کہ آج 13 فروری بروز ہفتہ سے دُبئی کے تمام پولیس اسٹیشنز میں داخلے کے لیے اہم شرط عائد کی جا رہی ہے۔ اب وہی افراد پولیس اسٹیشنز میں داخل ہو سکیں گے جن کے پاس پی سی آر ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ ہو گی۔ بغیر پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ کے پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔ دُبئی پولیس کے مطابق پولیس اسٹیشن میں داخلے سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی نیگیٹو رپورٹ دکھانی ہو گی، جسے جاری ہوئے 48 گھنٹے سے زائد وقت نہ گزرا ہو۔ڈیلی گلف کے مطابق جن لوگوں نے کورونا کی ویکسین لگوا رکھی ہو گی، ان کے پولیس اسٹیشن داخلے پر کوئی پابندی نہیں ہو گی۔جن لوگوں کو پولیس سے کوئی کام ہے ،مناسب ہو گا کہ وہ پولیس اسٹیشن آنے کی بجائے آن لائن اور سمارٹ چینلز کے ذریعے اپنی ٹرانزیکشنز کروائیں۔ اس مقصد کے لیے دُبئی پولیس کی سمارٹ ایپ ، اس کی آفیشل ویب سائٹ، کال سنٹر (901) یا سمارٹ پولیس اسٹیشنز (SPS) سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ تمام سروسز ہفتے کے ساتوں دن اور 24 گھنٹے کام کرتی ہیں ، جن میں لوگوں کے آپس میں جسمانی رابطے کی ضرورت نہیں رہتی جو کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے بہترین ہے۔ دُبئی پولیس نے لوگوں کے لیے جاری ایک ٹویٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ اب سے دُبئی کے کسی بھی پولیس اسٹیشنز یاپولیس کے زیر انتظام عمارت میں داخلے کے لیے PCR ٹیسٹ کی رپورٹ لازمی دکھانا ہو گی، البتہ جن لوگوں کی ویکسین کی دونوں خوراکیں لے رکھی ہیں یا کلینیکل ٹرائلز کے دوران ویکسین لگوائی ہے،وہ اس شرط سے مستثنیٰ ہوں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.