پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا

بڑا سیاسی اَپ سیٹ! (ن) لیگ نے پی ٹی آئی کی مرکزی نشست چھین لی، سارے پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا

نوشہرہ (نیوز ڈیسک ) خیبرپختونخوا کےحلقہ پی کے 63 نوشہرہ کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، تمام 102 پولنگ اسٹیشنز کے رزلٹ جاری کردیے گئےمسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوار فتحیاب، پی ٹی آئی کو اپنی سیٹ پر شکست ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 کے ضمنی انتخاب کے تمام 102 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے اعلان کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اختیار ولی نے 21 ہزار 122 ووٹ لے کر فتح حاصل کرلی ہے ، جبکہ پی ٹی آئی کے میاں عمر کاکا خیل 17 ہزار 23 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔اس حلقے میں لیگی رہنما نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو 4 ہزار 99 ووٹوں کی واضح برتری سے شکست دے دی ہے۔

 

 

Sharing is caring!

Comments are closed.