پنجاب میں سینیٹ انتخابات

پنجاب میں سینیٹ انتخابات میں تمام 11 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے
کامیاب امیدواروں میں 6 تحریک انصاف اور 5 مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار شامل ہیں، الیکشن کمیشن ان امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کل جاری کردے گا

لاہور( ۔25 فروری2021ء) پنجاب میں سینیٹ انتخابات میں تمام 11 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں، کامیاب امیدواروں میں 6 تحریک انصاف اور 5 مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار شامل ہیں، الیکشن کمیشن ان امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کل جاری کردے گا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سینیٹ کی خالی نشستوں پر انتخابات میں تمام 11 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔الیکشن کمیشن پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی تمام خالی نشستوں پر حصہ لینے والے امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ان میں تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کے ٹیکنوکریٹس اورجنرل نشستوں پر تمام جماعتوں کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ ان میں سید علی ظفر، ڈاکٹر زرقا، سعدیہ عباسی، عرفان الحق صدیقی، ساجد میر، اعظم نذیر تارڑ، اعجاز چوہدری، عون عباس اور کامل علی آغا بھی کامیاب ہونے والوں میں شامل ہیں۔اسی طرح پی ٹی آئی کے امیدوار سیف اللہ سرور نیازی اور مسلم لیگ ن کے مشاہداللہ خان مرحوم کے بیٹے افنان اللہ خان بھی بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ الیکشن کمیشن ان امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کل جاری کردیا جائے گا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستا ن نے این اے 75ڈسکہ کے انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے 18مارچ کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا ہے ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.