پریشان کن انکشاف کردیا

برازیل میں مریضوں کو بیک وقت دو قسم کا کورونا ہونے لگا، سائنسدانوں نے سب سے پریشان کن انکشاف کردیا

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں لوگوں کو بیک وقت کورونا وائرس کی دو اقسام لاحق ہونے لگیں۔ میل آن لائن کے مطابق ملک میں اب تک ایسے 2مریض سامنے آ چکے ہیں جو ایک ہی وقت میں کورونا وائرس کی دو اقسام کا شکار ہو کر ہسپتال پہنچے۔ ان مریضوں کے متعلق پریشان کن انکشاف فیویل یونیورسٹی کے ماہرین نے کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ برازیل کے مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس کی مختلف اقسام پھیلی ہوئی ہیں۔ ان میں سے دو اقسام کو ’پی 1‘ اور ’پی 2‘ کا نام دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان مذکورہ دو مریضوں میں یہ دونوں اقسام بیک وقت پائی گئی ہے۔ ان دونوں مریضوں کا تعلق برازیل کے شہر ریو گرانڈیڈو سول سے ہے۔ پی1کورونا وائرس کی وہ قسم ہے جس پر پوری دنیا میں تشویش پائی جا رہی ہے کیونکہ یہ قسم کورونا وائرس کی تیار ہونے والی ویکسین کے خلاف بھی مزاحمت رکھتی ہے۔ یہ قسم زیادہ تر جنوبی امریکہ کے ممالک میں پائی جا رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ برطانیہ سمیت کئی ممالک نے جنوبی امریکہ کے ممالک کے ساتھ فضائی رابطہ منقطع کر رکھا ہے۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.