پراجیکٹ کی کوارڈینٹر تعینات کر دیا گیا

خاتون اول کی ہمشیرہ کو ہائیر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی کوارڈینٹر تعینات کر دیا گیا
مریم ریاض وٹو متحدہ عرب امارات میں یونیورسٹی کی ڈائریکٹر بھی رہیں، تعیناتی قابلیت پر ہوئی۔ترجمان ایچ ای سی

اسلام آباد ( 20 فروری2021ء) خاتون اول بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ کو ہائیر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی کوارڈینٹر تعینات کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ کو ہائیر ایجوکیشن میں تعینات کر دیا گیا۔
مریم ریاض وٹو کو ہائیر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا کورڈینیٹر تعینات کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مریم ریاض وٹو کو ساڑھے 8 لاکھ روپے تنخواہ کے عوض تعینات کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مریم ریاض وٹو پاکستان آنے سے قبل یو اے ای میں یونیورسٹی آف یونائیٹڈ عرب ایمریٹس کی ڈائریکٹر بھی رہی ہیں۔اس حوالے ترجمان ایچ ای سی کا بھی ردِعمل سامنے آیا ہے۔ترجمان ایچ ای سی کے مطابق مریم ریاض وٹو کی تعیناتی قابلیت پر ہوئی۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.