ویکیسن 100 فی صد محفوظ

ویکیسن 100 فی صد محفوظ اور انسانی جان کو بچانے کے لئے ہے لو گ بلاخوف لگوائیں،سینئروزیرآزادحکومت

بھمبر (بیورورپورٹ) کرونا ویکسیئن اب بھمبر میں بھی دستاب ہوگی,سینئروزیرآزادحکومت ریاست جموں کشمیرچوہدری طارق فاروق نے ڈی ایچ کیوہسپتال میں کرونا ویکسئین وارڈ کا افتتاح کردیا, فیتہ کاٹ کر سینئروزیرنے اللہ کریم سے دعاکی ،سینئر وزیر نے کہاکہ حکومت چین کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ویکسئین پاکستان کو بھجوائی,ریاست بھر کے عوام کو ویکسین کو لگوا ئی جائے گی ,پہلے مرحلے میں محکمہ صحت عامہ,فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسئین لگائی جارہی ہے.افتتاحی سیشن میں ڈی ایچ او ​​​​​​​ بھمبر ڈاکٹرمحبوب احمد چوہدری,ایم ایس ڈاکٹر شہزاد غضنفر,کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر تنویرشاہ,اے ڈی وقاص نصر,ڈاکٹر عطاالحق قاسمی,ویکسینیٹرمحمد بلال نے ویکسئین لگوائی,ہسپتال عملے نے ویکسئین لگوانے والے تمام افراد کو 30 منٹ تک آبزرویشن میں رکھا.تفصیلات کے مطابق حکومت آزادکشمیرکی جانب سے ضلع بھمبر میں پہلی بار کروناویکسیئن مہیا کردی گئی ہے.سینئروزیر طارق فاروق نے ویکسئین وارڈ کا افتتاح کیا, اس مو قع پر گفتگو کرتے ہو ئے سینئروزیر نے کہاکہ یہ ویکیسئن 100 فی صد درست اور محفوظ ہے دنیابھر میں بیماریوں کے علاج کے دوران رسک فیکٹر موجود ہوتا ہے,لیکن یہ ویکیسن انسانی جان کو بچانے کے لئے ہے.بلاخوف لگوائیں.فرنٹ لائن ورکرزکے بعدعوام کو بھی لگائی جائیں گی.حکومت آزادکشمیرریاست بھر میں عوام کی صحت کا خیال رکھ رہی ہے.کرونا دنیا بھر میں ہے,اس سے لاکھوں اموات ہوئی ہیں,اللہ کے فضل سے پاکستان میں اموات کا گراف کم ہے,ویکیسئین نہایت ضروری تھی,حکومت چین کا شکریہ اداکرتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان کو ویکسئین کا تحفہ دیا.ویکسین سے انسانی جسم میں قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے.فرنٹ لائن ورکرز خود لگوا کر انسانی جانوں کو بچائیں.بھمبر میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ ہوا یے.موضع پونا میں بگڑتی صورتحال کے بعد عوام اور محکمے زیادہ محتاط ہوں طارق فاروق نے کہاکہ وہ خود بھی اس مہلک بیماری میں مبتلا ہوا یہ کوئی مذاق نہیں ہے.احتیاط کریں

Sharing is caring!

Comments are closed.