ویزہ سنٹر کھولا جائے گا

لاہور میں عنقریب متحدہ عرب امارات کا ویزہ سنٹر کھولا جائے گا
اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات، لاہور میں سرمایہ کاری کے منصوبے شروع کرنے کی بھی خوش خبری دی

دُبئی(۔16فروری2021ء) گزشتہ کچھ عرصے سے کچھ شر پسند عناصر کی جانب سے یہ منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا تھا کہ امارات اور پاکستان کے تعلقات میں دراڑ آ گئی ہے، ان میں پہلے جیسی قربت نہیں رہی۔ تاہم اس طرح کی منفی خبروں کو دونوں ممالک کے سفارتی ذرائع نے حقائق کے منافی قرار دے کر نفی کی تھی۔ پاکستانیوں اور خصوصاً پنجاب کے باشندوں کے لیے ایک شاندار سہولت آنے والی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے لاہور میں عنقریب یو اے ای کا ویزہ سنٹر کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی کے امور،دو طرفہ تعلقات بڑھانے اورمختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا- ملاقات میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا-متحدہ عرب امارات نے تعمیراتی شعبے اور ہیلتھ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔یو اے ای کے سفیر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر الشیخ نیہان بن مبارک النیہان کی جانب سے آپ کے لئے نیک خواہشات کا پیغام لایا ہوں-الشیخ نیہان بن مبارک النیہان نے سرمایہ کاری سے متعلقہ امور پر مکمل سپورٹ پر آپ کا شکریہ ادا کیا ہے – انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں -متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کار کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں-سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہیں-لاہور میں متحدہ عرب امارات کا ویزہ سنٹر بھی جلد کھولا جائے گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.