نیا ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

پٹرول پر نیا ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ! عوام کی جیبوں سے سالانہ کتنی بڑی رقم نکالی جائیگی؟ حکومتی اقدام پر شہریوں کا پارہ ہائی ہوگیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے صوبے کے تین بڑے شہروں ملتان، لاہور اور راولپنڈی کے شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی جانب راغب کرنے کے لئے مذکورہ تینوں شہروں کے باسیوں پر گیسو لین کے نام سے ایک نیا ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایک تجویز پنجاب حکومت کو ارسال کردی ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گیسولین ٹیکس عائد کرنے کی منظوری کے بعد لاہور ملتان اور راولپنڈی کے شہریوں سے پٹرول خریدتے وقت ایک روپے سے دو روپے فی لیٹر گیس لین ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اسی سلسلےمیں پنجاب ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ چونکہ مذکورہ ٹیکس دنیا کے تمام بڑے ممالک میں موصول کیا جارہا ہے۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.