نماز جنازہ کل خیرپور میں ادا کی جائے گی

سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صاحبزادی انتقا-ل کر گئیں
قائم علی شاہ کی بیٹی اور سیدہ نفیسہ شاہ کی بڑی بہن سیدہ نجمہ شاہ کچھ عرصے سے بیمار تھیں، نماز جنازہ کل خیرپور میں ادا کی جائے گی

کراچی (ا 18 فروری 2021ء) سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صاحبزادی انتقا-ل کر گئی ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بیٹی اور رکن قومی اسمبلی سیدہ نفیسہ شاہ کی بڑی بہن سیدہ نجمہ شاہ انتقا-ل کرگئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سید قائم علی شاہ کی بڑی بیٹی سیدہ نجمہ شاہ کچھ عرصے سے بیمار تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ خیرپور میں کل ادا کی جائیگی۔ بیٹی کے انتقا- پر سیاسی جماعتوں کے قائدین و رہنماؤں کی جانب سے قائم علی شاہ سے اظہار تعزیت کیا گیا ۔ اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی ان سے تعزیت کے لیے پہنچے اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعائے خیر کی

Sharing is caring!

Comments are closed.