میرے لیے قابل احترام ہیں: مریم نواز

ڈی جی آئی ایس پی آر سیاست سے دور رہتے ہیں ، میرے لیے قابل احترام ہیں: مریم نواز
نالائق اور نا اہل کو بچانے کے لیے انصاف کے نظام کو جھونکا جارہا ہے ، تابعدار کے ساتھ بیٹھ کر اصلاحات کی بات نہیں ہوسکتی ، کہتے ہیں ٹائمنگ نہ دیکھیں حالاں کہ ویڈیو بنانے ، پیسے دینے اور لینے والے یہ خود ہیں ، نائب صدر ن لیگ کی گفتگو

لاہور (13 فروری2021ء) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میرے لیے قابل احترام ہیں جو سیاست سے دور رہتے ہیں ، حکمرانوں کی اصلیت عوام کے سامنے کھل کر آگئی ہے، نالائق اور نا اہل کو بچانے کے لیے انصاف کے نظام کو جھونکا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں ٹائمنگ نہ دیکھیں حالاں کہ ویڈیو بنانے ، پیسے دینے اور لینے والے یہ خود ہیں، پی ڈی ایم بالکل خفیہ رائے شماری کو سپورٹ نہیں کرتی، ایک نالائق کو بچانے کے لیے سارے حربے استعمال کیے جارہے ہیں ، گلی گلی محلے محلے ، آٹا، بجلی چور کی آوازیں لگ رہی ہیں ، الیکشن اصلاحات ضرور کریں گے، پی ڈی ایم بھی یہ ہی چاہتی ہے ، لیکن تابعدار کے ساتھ بیٹھ کر اصلاحات کی بات نہیں ہوسکتی۔ مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو توڑنے کی تاریخی کوشش ہوئی، مسلم لیگ ن نہیں ٹوٹی کیوں کہ جہاں جہاں عوام کی طاقت ہوگی وہاں ن لیگ کو شکست دینا نا ممکن ہے ، نواز شریف کا نظریہ لوگوں نے دل سے اپنایا، آپ جماعت کو توڑ سکتے ہیں لیکن نظریے کو نہیں ، نوازشریف کانظریہ لوگوں نےدل سےاپنایا۔ انہوں نے کہا کہ خفیہ بیلٹ میں صرف پیسہ نہیں چلتا ، اب ان کے ایم پی ایز بھاگ رہے ہیں تو ٹائمنگ یاد آگئی ، ہم صرف ان کے دہرے معیار کو ایکسپوز کرنا چاہتے ہیں ، جو مشکل میں ہیں انہیں بیک ڈور روبطوں کی ضرورت ہے ، انصاف کے 2 نظام کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں ، کیوں کہ نالائق اور نا اہل کو بچانے کے لیے انصاف کے نظام کو جھونکا جارہا ہے ، ایک نالائق کو بچانے کے لیے سارے حربے استعمال کیے جارہے ہیں جب کہ گلی گلی محلے محلے ، آٹا، بجلی چور کی آوازیں لگ رہی ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.