مشہور ہونے والی لڑکی کی چند دلچسپ باتیں

یہ ویڈیو بنانے کا خیال کیسے آیا؟ جانیں راتوں رات مشہور ہونے والی لڑکی کی چند دلچسپ باتیں
آج کل سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کی ویڈیو بہت وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی چند دوستوں کے ہمراہ شمالی علاقہ جات میں موجود ہیں اور وہ لڑکی انگریزی لہجے میں اردو بولتے ہوئے اپنا تعارف کچھ اس طرح کرواتی ہے یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہوری (پارٹی ہورہی) ہے۔

مذکورہ لڑکی کی ویڈیو کو پاکستان سمیت بھارت اور پوری دنیا میں دیکھا اور پسند کیا جارہا ہے اور چند ہی دنوں میں پاوری گرل نے لاکھوں مداح بنا لیے ہیں۔آج آپ کو اس لڑکی کے بارے میں اہم چیزیں بتانے جارہے ہیں جس کے لیے ان کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔ لڑکی کا نام دنانیر (dananeerr) ہے جنہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ویڈیو شیئر کی تھی۔دنانیر ولاگر ہیں اور ان کی ویڈیو پر کئی شوبز ستاروں سے لے کر سیاستدان، نوجوان طلبہ، عام افراد اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے والے افراد نے بھی ویڈیوز بنائیں ہیں۔دنانیر نے بتایا کہ وہ اے لیول کی طالب علم ہیں، اس ویڈیو کے وائرل ہونے سے قبل وہ اپنے انسٹاگرام اور یوٹیوب چینل پر مختلف مقامات کی ویڈیو بناچکی ہیںایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے دنانیر کا کہنا تھا کہ ویڈیو بنانا ان کا طے شدہ منصوبہ نہیں تھا۔پاوری گرل کا کہنا تھا کہ وہ اپنی دوستوں کے ہمراہ نتھیا گلی کی سیر کو نکلی تھیں اور کھانا کے لیے اس مقام پر رکی تھیں تو بس اچانک انہوں نے اپنا موبائل نکالا اور ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کردی۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.