مسافروں پر نیا ٹیکس عائد کر دیا گیا

کویت میں تمام فضائی مسافروں پر نیا ٹیکس عائد کر دیا گیا
کویت ایئرپورٹس سے روانہ ہونے والے مسافروں سے 3 دینار جبکہ آنے والے مسافروں سے2 دینار اضافی وصول کیے جائیں گے

کویت( فروری2021ء) کویت میں ہوائی اڈے پر آنے جانے والے مسافروں پر نیا ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں روانہ ہونے والے مسافر کے لیے 3 کویتی دینار اورآنے والے مسافر کے لیے 2 کویتی دینار کا اضافہ کیا گیا ہے۔ہاوٴسنگ اور خدمات کے امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر عبداللہ معرفی نے آپریشن فیس میں ترمیم سے متعلق وزارتی فیصلہ جاری کیا۔

kuwait

العربیہ نیوز کے مطابق مسافروں کے لیے ٹیکس کا اضافہ رواں سال یکم جون سے ہو گا۔کویتی اخبار القبس کے مطابق ٹیکس کا اطلاق مقامی شہریوں اور غیر ملکی مقیمین پر یکساں طور پر ہو گا۔ اس کی وصولی کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کام کرنے والی فضائی کمپنیوں کے ساتھ رابطہ کاری سے کی جائے گی۔اخبار کا کہنا ہے کہ ٹیکس میں اضافے کا مقصد کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پیش کی جانے والی خدمات کے مقابل حاصل آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ کویتی وزارت صحت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ویکسین انڈیا کی ادویہ ساز سیرم فیکٹری میں انٹرنیشنل کمپنی سٹرازینکا کے لائسنس سے تیار کی جارہی ہے۔سیکرٹری صحت ڈاکٹر عبداللہ کا کہنا ہے کہ تکنیکی کمیٹی نے کئی ویکسینز کا جائزہ لینے کے بعد آکسفورڈ ویکسین کو استعمال کے لیے بہترین قرار دیا ہے۔
نیشنل ویکسی نیشن پروگرام کے تحت جلد از جلد ویکسین لگوانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ آکسفورڈ ویکسین کی پہلی کھیپ چند روز میں کویت پہنچ جائے گی، جس کے فوری بعد ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ دوسری جانب کویتی وزارت صحت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کویت میں پی سی آر ٹیسٹ کی یکساں قیمت مقرر کر دی گئی ہے۔ تمام سرکاری و نجی اسپتالوں اورپرائیویٹ کلینکس میں پی سی آر ٹیسٹ کی فیس 30 دینار مقرر کی گئی ہے۔کوئی بھی طبی ادارہ اس سے زیادہ رقم وصول کرنے کا مجاز نہیں ہو گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.