مریم نواز نے ویڈیو ثبوت جاری کردیئے

ضمنی انتخابات میں دھاندلی! مریم نواز نے ویڈیو ثبوت جاری کردیئے، ہلچل مچا دی

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی پر دھاندلی کے الزام کی ویڈیو شیئر کردی،
انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ رنگے ہاتھوں دھاندلی کرتے ہوئے پکڑے گئے، دھاندلی پلان میں پولیس بھی ملوث ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں کہا کہ پی ٹی آئی رنگے ہاتھوں دھاندلی کرتی ہوئی پکڑی گئی ہے۔
ووٹوں کا تھیلا کھلا ہوا تھا، عطاتارڑ اور لیگی عادل چٹھہ نے دھاندلی کرنے والوں کو پکڑ لیا۔ویڈیو میں کارکنان پوچھ رہے ہیں کہ جعلی ووٹوں کا بیگ کس طرف لے کر جارہے ہیں؟ جعلی ووٹ ڈالے گئے ہیں، ہم نے آپ کی پوری جاسوسی کی ہے۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.