ماہ رجب کا چاند اور اللہ کے تین نام

ماہ رجب کا چاند اور اللہ کے تین نام رجب المرجب کا چاند نظر آتے ہی رات کو یہ عمل ضرور کرکے سونا سارا سال رزق کی بارش ہوگی ، انشاءاللہ سب سے پہلے پیارے نبی کے دین کے تما م امت کو ماہ رجب المرجب کا چاند مبارک ہو۔ بزرگان ِ دین کا فرمان ہے ۔ کہ رجب میں تین حروف ہوتے ہیں۔ “را” ، “ج” اور “با” ۔ “را” سے مراد ہے رحمتِ الہیٰ ہے اور “ج” سے مراد بندے کا جرم ہے اور”با” سے مراد بریعنی احسانوں بھلائی ہے۔ اللہ پا ک عزوجل فرماتا ہے کہ میرے بندے کے جرم کو میر ی رحمت اور بھلائی کے درمیان کردو۔میں اس کو معاف فرمادوں گا۔

رجب المرجب کے مہینے میں جو رجب کا لفظ ہے اس کے بہت سے مطلب ہیں ۔ اس کی بہت سی فضیلتیں ہیں۔رجب جنت کی ایک نہر کا نام ہے۔ جس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا اور برف سے زیادہ ٹھنڈ ا ہے۔ ا س نہر سے وہی پانی پئیں گا۔ جو کہ رجب کے مہینے میں عباد تیں کرے گا۔ اور روزے رکھے گا۔ اس طرح رجب کے مہینے کی بہت ساری فضیلتیں ہیں۔ جو کہ احادیث سے بھی ثابت ہوتی ہیں۔ حضرت عائشہ صدیقیہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: اللہ پاک چار راتوں میں خیر وبرکت کی بارش کرتا ہے عیدا لاضحیٰ کی رات ، عید الفطر کی رات، پندرہ شعبان کی رات، رجب المرجب کی پہلی رات کو۔
ایک اور روایت جو کہ حضرت ابی عمامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا: کہ پانچ راتیں ایسی ہیں کہ جن میں کوئی دعا رد نہیں کی جاتی۔ جو سب سے پہلی اور خاص ہےوہ رجب کی چاند رات ہے۔ دوسری پندرہ شعبان کی رات ۔ تیسری رات جمعہ کی رات ۔ چوتھی عید الفطر کی چاند رات۔ عید الاضحیٰ کی دسویں رات۔ اس ماہ میں آپ زیادہ سے زیادہ روزوں اور نفل نمازوں کا اہتمام کیا کریں۔کیونکہ پیارے نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے کہ رجب کا مہینہ بیج بونے کا مہینہ ہے۔ آپ جیسا بیج بوئیں گے آپ ویسا ہی کاٹے گیں۔ جس طرح آپ عبادتیں کرکے فصل بوئیں گے۔ اس کا اجر اتنا ہی زیادہ ملے گا۔ آپ کو ماہ رجب المرجب کے چاند کے وظیفے کے بارے میں بتاتے ہیں۔
آپ نے کیا کرنا ہے؟ آپ نے ماہ رجب المرجب کا چاند دیکھنے کے بعد رات کسی بھی حصے میں باوضو ہوکر ، سب پہلے ایک مرتبہ سورت الملک پڑھیں۔ پھر آپ دو رکعات نفل ادا کر لیں۔ تو زیادہ بہتر ہے۔ اور جو خصو صی وظیفہ ہے اس کی برکت سے سالہہ سال رزق کی برکت ہوگی۔ آپ کو رزق کی تنگی نہیں آئے گی۔ اللہ پا ک آپ کو بہت زیادہ نوازے گا۔ اور اول وآخر دورد ابراہیمی پڑھ کر آپ نے ایک تسبیح اللہ کے ناموں کی کرنی ہے۔ پہلے ہے “یا اللہ ” ، پھر “یاحسیب”اور پھر “یا مجیب” پڑھنی ہے ۔ آپ نے اللہ کے ناموں کی ایک تسبیح پڑھنی ہے۔ اور اللہ پا ک سے دعا کرنی ہے ۔ انشاءاللہ ساراسال آپ کے گھر سے رزق ختم نہیں ہوگا۔ اگر آپ سالہہ سال اس عمل کو کرتے ہیں توانشاءاللہ آپ کی نسلیں بیٹھ کر کھائیں گی۔ ان کو رزق کی کبھی بھی تنگی نہیں آئے گی۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.