قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

پٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھنے دیں گے، کسانوں کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے، جعلی ادویات بنانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کریں گے، مہنگائی کو کم کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے غازی بروتھا میں کسانوں سے ملاقات کی، اور مسائل سنے، وزیراعظم نے کسانوں سے تجاویز بھی طلب کیں۔انہوں نے کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سبزیوں اور دوسری اجناس کی قیمت خرید اور فروخت میں بہت زیادہ فرق ہے، کسان محنت کررہا ہے، فائدہ مڈل مین اٹھا رہا ہے، لیکن درمیان میں جو پیسا کما رہا ہے اس کیخلاف بھی کاروائی کریں گے۔جعلی اور نقلی ادویات بنانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کریں گےانہوں نے کہا کہ کسانوں کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے، زرعی پیداوار بڑھانے اور کاشتکار طبقے کی معاونت کیلئے منصوبہ بندی کررہے ہیں، حکومت اس بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھنے دے گی، جس سے کسانوں کو ریلیف ملے گا۔ زراعت کیلئے سولر سسٹم کا نظام لائیں گے، اس کیلئے طویل مدتی قرضے دیں گے ، شمسی توانائی کاشتکاروں سمیت عوام کو بھی سستی پڑے گی۔ کھانے پینے کی اشیاء پر مہنگائی کم کر رہے ہیں، کسانوں کو اشیاء فروخت کرنے کا پیسا نہیں مل رہا، جبکہ شہر والے مہنگائی کی وجہ سے رو رہے ہیں ۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے غازی بروتھا میں موسم بہار اور شجرکاری مہم کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ درخت آپ کے مستقبل کے لیے اتنا ضروری ہے کہ آپ کو اندازہ نہیں۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.