قومی اسمبلی سے سینیٹ کی دونوں سیٹیں

قومی اسمبلی سے سینیٹ کی دونوں سیٹیں تحریک انصاف جیتے گی کیونکہ ۔۔۔۔!!! تہلکہ خیزدعویٰ کر دیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیرا عظم عمران خان کی قیادت میں تمام پارٹی اراکین متحد ہیں، وفاق کی دونوں سینیٹ نشستیں ہم جیتیں گے۔دنیا نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سینٹ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے لاہور اور گوجرنوالہ ڈویژن کے ایم این ایز کی گورنر ہاؤس میں بیٹھک ہوئی ۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اراکین اسمبلی کے اعزاز میں ناشتہ دیا۔ وفاقی وزرا عبد الحفیظ شیخ، شفت محمود بھی ناشتے میں شریک ہوئے۔قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے چیف وہیب ملک عامر ڈوگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام اراکین اسمبلی پارٹی کے ساتھ ہیں،اتحادیوں کی بھی بھرپور سپورٹ حاصل ہے،سینیٹ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.