قرنطین کی مدت 14 دن کرنے کا فیصلہ جاری

کویت: 35 ممنوعہ ممالک کے ادارہ جاتی قرنطین کی مدت 14 دن کرنے کا فیصلہ جاری’

کویت   18 فروری: غیر ممنوعہ ممالک کے ادارہ جاتی قرنطین کی مدت 07 دن جبکہ 35 ممنوعہ ممالک کے ادارہ جاتی قرنطین کی مدت 14 دن کی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے تصدیق کی ہے کہ کویت ریاست میں آنے والی پروازوں پر کسی بھی مسافر کو “کویت ٹریولر” پلیٹ فارم http://kuwaitmosafer.gov.kw پر اندراج کئے بغیر قبول نہیں کیا جائے گا۔ کویت آنے والے مسافر پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت خود برداشت کریں گے جبکہ لاگت پلیٹ فارم “کویت ٹریولر” یا ایئر لائنز و گراؤنڈ سروس فراہم کنندگان کے ذریعہ جمع کی جائے گی۔ ایئر لائنز کے ایک سرکلر میں انتظامیہ نے اشارہ کیا کہ 35 ممنوعہ ممالک سے آنے والے تمام مسافروں کے لیے ادارہ جاتی قرنطین لازمی ہے جو 21 فروری 2021 سے کویت کے مقامی ہوٹل میں اپنے اخراجات پر 14 دن کی مدت کے لئے ہو گا جس کے لیے خود کو “کویت ٹریولر” پلیٹ فارم یا “سیفٹی” پلیٹ فارم پر اندراج کرنا ہو گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.