عوام کورونا کی بگڑتی صورتحال میں احتیاط کریں

عوام کورونا کی بگڑتی صورتحال میں احتیاط کریں،انتظامیہ

بھمبر (بیورورپورٹ)ترجمان ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ ضلع بھر میں کورونا کیسز میں اضا فہ ہورہاہے,ریپڈ رسپانس ٹیم کی رپورٹ پر روزانہ کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں،اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے 3 تعلیمی اداروں میں  کورونا کیسز سامنے آنے پر انہیں سیل کرنے کے احکامات دیتے ہوئے تحریری
حکمنامہ میں لکھا ہے کہ ان اختیارت کی رو سے جوزیر دستخطی کو اپیڈیمک ڈیزیزایکٹ 1958 ء کی دفعہ ذیلی دفعہ(03)کے تحت حاصل ہیں کوبروئے کار لاتے ہوئےایک ہفتہ کے لیے مورخہ 20 تا 26 فروری2021 بند / سیل کیا جائے عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کورونا کی بگڑتی صورتحال میں احتیاط لازم کریں

Sharing is caring!

Comments are closed.