سردار یعقوب خان نے سیاسی رہنماؤں

سردار یعقوب خان نے سیاسی رہنماؤں کو پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا مشورہ دیدیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیرکےرہنما اور سابق صدراوروزیراعظم آزاد کشمیر سردار یعقوب خان نے سٹیٹ ویوز کے ایڈیٹر سید خالدگردیزی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی کہ وہ مسلم کانفرنس میں شامل ہونے جارہےہیں۔ انکا کہنا ہے کہ میں تحریک انصاف،مسلم لیگ اور مسلم کانفرنس کے رہنماؤں کا شکرگذار ہوں جو پارٹیاں جوائن کرنے کی دعوت دیتے ہیں لیکن میں کسی پارٹی میں نہیں جارہا۔سرداریعقوب خان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی واحد پارٹی ہے جو پورے پاکستان میں ہے اور وفاق کی علامت ہے۔ پیپلزپارٹی اثاثہ ہے، تمام سیاسی رہنماؤں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوں اور اس پارٹی کو مضبوط کریں۔انکا مزید کہنا ہے کہ اگر کشمیر بچانا ہے تو پیپلز پارٹی میں شامل ہوں۔پیپلز پارٹی کشمیرکا فیصلہ کشمیریوں کی مرضی سے اور رائے شماری کے ذریعے چاہتی ہے اس لئے پیپلز پارٹی کو مضبوط کرنا اور اسے کامیاب بنانا وقت کی ضرورت ہے۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.