ریسکیو اہلکاروں نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

ریسکیو اہلکاروں نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

لاہور( آن لائن )ٹریفک حادثہ کے دوران ز-خمی ہونے والے شخص کی پانچ لاکھ روپے سے زائد نقدی اور موبائل فون ریسکیو اہلکاروں نے شہری کے اہلخانہ کے حوالے کردیا۔ترجمان ریسکیو فاروق احمد کے مطابق ارشد نامی شخص کی موٹرسائیکل کا فیروز پور روڈ پر حادثہ ہوا تھا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے تو انہیں موقع سے پانچ لاکھ 77 ہزار روپے اور موبائل فون ملا،ریسکیو اہلکاروں نے ز-خمی کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ز-خمی شہری کے اہلخانہ سے رابطہ کرکے نقدی اور موبائل فون ان کے حوالے کردیا ۔ریسکیو 1122 کے ضلعی آفیسر شاہد وحید نے ایمانداری کی مثال قائم کرنے پر ریسکیو اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔

 

Sharing is caring!

Comments are closed.